بارسلونا ( پ ر)پاکستان تحریک انصاف اسپین کی جانب سے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، جناب عمران خان صاحب کی 74ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد پنجاب شنواری ریسٹورنٹ، بارسلونا میں کیا گیا، جہاں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے عمران خان سے اپنی محبت، عقیدت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تقریب کے تمام انتظامات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اسپین سید ذوالقرنین شاہ کی جانب سے کیے گئے۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف اسپین کے مختلف عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ، سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین عبدالصبور چوہدری، سیکریٹری وومن پی ٹی آئی اسپین ڈاکٹر ہما جمشید، نائب صدر پی ٹی آئی اسپین پروفیسر زوبیہ طاہر، صدر پی ٹی آئی کاتالونیا ریجن چوہدری عاطف ظہیر، نائب صدر سید فخر عباس شاہ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل ظفر یونس خان، سیکریٹری جنرل کاتالونیا ریجن ظہور احمد کمبوہ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل سید توقیر شاہ، سیکریٹری سوشل میڈیا پی ٹی آئی اسپین تنویر حسین، سیکریٹری پی ٹی آئی یوتھ ونگ کاتالونیا ہنزلہ عرفان، رہنما پی ٹی آئی اسپین حاجی محمد فاروق، رہنما پی ٹی آئی اسپین حکیم اظہر سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان شامل تھے۔

اس موقع پر بانی چیئرمین عمران خان کی صحت، سلامتی، درازیٔ عمر اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب کے دوران پارٹی عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کے حقیقی آزادی کے وژن، جمہوریت، قانون کی بالادستی اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

شرکاء نے کہا کہ عمران خان محض ایک سیاسی شخصیت نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے لیے امید، خودداری اور حقیقی آزادی کی علامت ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف اسپین کے عہدیداران اور کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عمران خان کے نظریے اور پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

تقریب کے اختتام پر عمران خان کی صحت و سلامتی اور پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور حقیقی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
