پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کو رہا کردیا گیا
پی ٹی آئی رہنما سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو رہا کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو شیورٹی بانڈ لے کر رہا کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت ریلی اور جلسہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میاں اظہر کی گرفتاری کی ان کے بیٹے حماد اظہر نے ایک بیان میں تصدیق کی تھی۔
حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔