ای سی پی نے نگراں حکومت کو FRB اصلاحات، PIA نجکاری سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگراں حکومت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) میں اصلاحات اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری سے روک دیا ہے۔

ای سی پی نے نگراں وزیراعظم کے سیکریٹری اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

خطوط میں کہا گیا کہ نگراں حکومت ایف بی آر میں اصلاحات نہ کرے اور یہ کام انتخابات کے بعد بننے والی منتخب حکومت کے لیے چھوڑ دیا جائے۔

ای سی پی کے خطوط میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی اصلاحات ایک اہم پالیسی فیصلہ ہے جو منتخب حکومت کا اختیار ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کی تمام دستاویزات جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اس معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے نگراں حکومت پی آئی اے نجکاری کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے اجتناب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے