بارسلونا میں کاتالونیا کے صدر سلوادور اییا، میئر جائومے کولبونی اور کاتالان پارلیمنٹ کے صدر جوزپ رُل نے تولیدو کے علاقے اُردا میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
یہ تعزیتی تقریب بدھ، 28 اکتوبر کو بارسلونا کے تاریخی سانت جاومے اسکوائر میں سٹی ہال اور کاتالونیا کی حکومت کے دفاتر کے سامنے منعقد ہوئی۔
تقریب میں کاتالونیا کے صدر سلوادور اییا، بارسلونا کے میئر جائومے کولبونی، پارلیمنٹ کے صدر جوزپ رُل، کاتالونیا میں مرکزی حکومت کے نمائندے خوسے کریسپین اور بارسلونا کی صوبائی کونسل کی صدر لوئیسا موریت سمیت متعدد اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
کاتالونیا کی حکومت کے وزرا، بارسلونا کی میونسپل حکومت کے ارکان، پارلیمنٹ اور شہری انتظامیہ کے نمائندوں کے علاوہ مختلف پولیس اداروں کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انتہائی دائیں بازو کی جماعت ووکس سے وابستہ نوجوانوں کی تنظیم ریویولتا (Revuelta) کی جانب سے اسپین کے مختلف مقامات پر احتجاجی اجتماعات منعقد کرنے اور حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کرنے کے اعلان کے بعد، کاتالونیا کی پولیس موسوس د’اسکودرا نے اسکوائر کے داخلی راستوں پر شہری سکیورٹی کی تقریباً دس گاڑیاں تعینات کیں۔
تاہم، تعزیتی تقریب پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
کاتالونیا کے دیگر شہروں، جن میں تاراگونا، لئییدا بادالونا، مانریسا، وِک، ماتارو، سانت کوگات، تورتوسا اور فیگیراس شامل ہیں، میں بھی حادثے کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
کاتالونیا کی حکومت نے ٹرین حادثے پر تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے، جو جمعرات سے ہفتہ 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اس دوران سرکاری تقریبات معطل رہیں گی اور کاتالونیا کی حکومت سمیت دیگر سرکاری اداروں کی عمارتوں پر قومی و علاقائی پرچم سرنگوں رہیں گے۔
بارسلونا سٹی کونسل نے بھی حادثے کے باعث اپنی تمام طے شدہ سیاسی سرگرمیاں اور پریس کانفرنسیں منسوخ کر دی ہیں۔
اس موقع پر پاک کاتالان فیڈریشن کے صدر خالد شہباز چوہان کی شرکت اور سابق وزیر جوزف رول ،فرانسس اوم سے ملاقات ،خالد شہباز چوہان نے مقامی کمیونٹی سے اس المناک حادثہ پر اظہار تعزیت کیا
