سانت آدریا دے بیسوس میں ’روشنی کا کرسمس جنگل‘ سجایا جائے گا

IMG_0067

سانت آدریا دے بیسوس کی بلدیہ اس سال ایک منفرد کرسمس کشش متعارف کرا رہی ہے۔ رامبلیتا(paseo de la Rambleta.) کے مرکزی راستے پر 60 ہزار یورو کی لاگت سے ’’روشنی کا جنگل‘‘ تیار کیا جائے گا جو نومبر کے آخر سے لے کر 11 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔

یہ منصوبہ شہر کی ثقافتی و سیاحتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت رامبلیتا کو ایک جادوئی جنگل میں بدلا جائے گا۔ یہاں تین میٹر بلند مخروطی درخت، ہرن، ایلف، دیوہیکل مٹھائیاں اور دیگر تھری ڈائمینشنل روشنیوں سے سجی ہوئی اشکال نصب کی جائیں گی۔ کچھ ڈھانچوں کے اندر سے گزرنے کی سہولت بھی ہوگی تاکہ شہری اور سیاح انہیں فوٹو کال کے طور پر استعمال کرسکیں۔

Screenshot

تمام ڈیزائن توانائی بچانے والی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے روشن کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی بلدیہ آرک کے چوک میں شہر کے نام ’’Sant Adrià‘‘ کی بڑی روشن حروف بھی نصب کرے گی تاکہ شہری شناخت کو مزید اجاگر کیا جاسکے۔

میئر فِلو کانیتے کے مطابق:“سیاحتی ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بدولت ہم دو منصوبوں پر کام کر رہے ہیں: رامبلیتا میں کرسمس کا ’روشنی کا جنگل‘ اور آرک کے چوک پر بڑے روشن حروف۔ امید ہے کہ دونوں ٹینڈرز کامیاب ہوں گے۔”

ان اقدامات کے ذریعے سانت آدریا کو کرسمس سیزن میں میٹروپولیٹن علاقے کی ایک پرکشش منزل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے