بھارتی سیاستدان و اداکار تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 30 سے زائد افراد ہلاک

IMG_0651

فلموں سے سیاست کی طرف آنے والے تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ کے باعث دم گھٹنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کرور میں تامل گاہ ویٹری کزگام (ٹی وی کے) پارٹی کے سربراہ تھلاپتی وجے کی ریلی کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلی کے دوران شدید بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر پڑے، حادثے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلی کا مقام 10 ہزار افراد کی گنجائش رکھتا تھا مگر وہاں تقریباً 50 ہزار افراد جمع ہوگئے تھے، جس سے ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔

اداکار وجے نے حالات کو دیکھتے ہی فوراً اپنی تقریر روک دی اور اسٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر بھیڑ کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ زخمیوں اور بے ہوش افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ریسکیو ٹیموں کو ایمبولینسز کے ذریعے بھیڑ کے درمیان سے گزرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، وِجے نے  لوگوں سے پُرامن رہنے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایمبولینس کو راستہ دینے کی اپیل کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے