بادالونا میں کھیلوں کے سالانہ گالا کا انعقاد، 157 کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظیموں کو اعزازات سے نواز دیا گیا۔بادالونا کے اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی کھیلوں کی سالانہ تقریب (گالا دے لِسپورٹ) میں 2025-2026 کے سیزن کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے شہر کے مجموعی طور پر 157 کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظیموں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مئیر بادالونا شاویر گارسیا البیول نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے شہر میں اتنے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور مختلف کھیلوں کے شعبوں میں اتنی زیادہ تنوع پایا جاتا ہے۔ہر کامیابی کے پیچھے محنت، مستقل مزاجی اور بھرپور لگن شامل ہوتی ہے، اور آج ہم نے اپنے تمام کھلاڑیوں کی ان کاوشوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔
ان تمام اسپورٹس کلبوں، تنظیموں اور خاندانوں کو مبارکباد، جن کی کوششوں سے بادالونا میں کھیلوں کا شعبہ مسلسل ترقی کر رہا ہے۔
تقریب کے دوران بلدیہ بادالونا کی جانب سے بھی خصوصی اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ ان میں نیل بایو بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2025 اور 2026 میں سائیکل ٹرائل کے عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ 2026 میں اسپین کے قومی چیمپئن بھی بنے۔
اس موقع پر اسپین کی معروف تیراک میریا بیلمونتے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے 2016 میں ریو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت کر اولمپک چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اسی طرح جوونتوت فیدامار (Joventut Fedamar) کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، جس نے حال ہی میں لا پلانا میں منعقدہ کوپا کامپیونیس اور تاراگونا میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستانی پاک آئی کیئر کرکٹ کلب بادالونا کی ایک اور بڑی کامیابی ،صدر کلب عمران ملک کو بادالونا کا نام روشن کرنے پر میئر بادالونا البیول نے تعریفی شیلڈ پیش کی
تقریب میں مختلف موسیقی کے پروگرام بھی پیش کیے گئے، جبکہ اختتام پر شرکاء کے لیے خصوصی جشن اور ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔
