لالہ منیر مرحوم اور چوہدری مبارک احمد مرحوم شوٹنگ والی بال شو میچ،چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی خصوصی شرکت

IMG_0591

اٹلی(دوست نیوز)ترینتو والی بال کلب کی جانب سے لالہ منیر مرحوم اور چوہدری مبارک احمد مرحوم شوٹنگ والی بال شو میچ کا انعقاد کیا گیا۔

 گرینڈ اسپانسر عاطف شہزاد،عثمان سرور،شہباز احمد کی جانب سے پہلا انعام 2000ہزار یورو دوسرا انعام ایک ہزار یورو دیا گیا۔

چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر ستارہ خدمت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی شرکت کی،ملک علی رضا کونسلر یونین کونسل گاردلو(ترینتو)کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کھیلوں خاص طور پر والی بال سے اپنے نوجوانوں کو جوڑے رکھنا دراصل پاکستان سے جوڑے رکھنا ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو کامیاب شو میچ کرانے پر دلی مبارک باد بھی دی

ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر ستارہ خدمت کے میدان پہنچنے پر انتظامیہ نے ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی مالا پہنا کر پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا

شوٹنگ والی بال شو میچ کے چیف آرگنائزر چوہدری خرم شبیر گجر،چوہدری سجاد احمد گوندل،چوہدری عامر سلطان جبکہ انتظامیہ میں ملک علی خاور،ملک علی اعجاز شامل ہیں 

شوٹنگ والی بال شو میچ کے سرپرست اعلی  ملک علی رضا کونسلر یونین کونسل گاردلو(ترینتو)اورسرپرست اعلی(ترینتو والی بال کلب ) چوہدری شبیر حسین گجر تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے