بلدیہ بارسلونا کو “نائٹ لائف” منصوبے پر عالمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی

بارسلونا (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ بارسلونا کو بین الاقوامی ایسوسی ایشن آف نائٹ لائف کے “گولڈن مون ایوارڈز 2025” میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی “دفتر شب” کے قیام اور اس کی سربراہ کرمین ساپاتا کی کارکردگی کے اعتراف میں دی گئی ہے۔
فیڈریشن کاتالانا آف ریسٹورنٹ اینڈ میوزک ایکٹیویٹیز (FECASARM) کے مطابق، بارسلونا کو دنیا کے بہترین اشتراکی منصوبے (Best Collaborative Project in Night Safety) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز 19 نومبر کو ویلینسیا میں منعقد ہوں گے۔
FECASARM کے مطابق “دفتر شب” کا قیام شہر میں نائٹ لائف کی منظم حکمرانی کی نئی مثال ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں نئی ڈسکوتھک لائسنسوں کے اجراء کی راہ ہموار ہوگی۔
یاد رہے کہ بلدیہ بارسلونا اور حکومت کاتالونیا کو 2023 میں بھی اسی زمرے میں ایوارڈ دیا گیا تھا۔
مزید برآں، بارسلونا کی گیارہ ڈسکوتھکیں بھی دنیا کے 100 بہترین کلبوں کی فہرست میں نامزد ہوئی ہیں، جن میں اوپیئم، رازمتاز، پاشا، شاکو اور ستن نمایاں ہیں۔