اوبر پر جعلی خودمختار کارکن رکھنے کا الزام، 2 کروڑ 32 لاکھ یورو کے جرمانے مگر ادائیگی سے بچ نکلی

بارسلونا (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں ترسیلی کمپنی اوبر پر جعلی خودمختار (فالس آتونوموز) ملازمین رکھنے کے الزام میں 2 کروڑ 32 لاکھ یورو کے جرمانے عائد کیے گئے، تاہم کمپنی زیادہ تر رقم کی ادائیگی سے بچنے میں کامیاب رہی ہے۔
عدالتوں نے تسلیم کیا کہ اوبر نے ’قانونِ رائیڈر‘ سے پہلے غلط مزدوری نظام کے تحت کام کیا، مگر واضح قانونی نظیر نہ ہونے کے باعث کمپنی کو دانستہ خلاف ورزی (دولو) سے بری قرار دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں اوبر کو صرف 3.46 ملین یورو ادا کرنے ہوں گے۔
نائب صدر یولاندا دیاز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اب نئی تفتیشی مہم شروع کر رہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اوبر کے موجودہ ترسیلی کارکن واقعی خودمختار ہیں یا نہیں۔ اگر موجودہ تحقیقات میں خلاف ورزی ثابت ہوئی تو کمپنی کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔