اسپین کی اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد پر پابندی برقرار

IMG_1519

میڈرڈ (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کی کانگریس نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد روکنے کے حکومتی فرمان کی توثیق کر دی۔ حکومت کو یہ کامیابی پودیموس پارٹی کے حمایت میں ووٹ دینے سے ملی، جو ابتدا میں اس اقدام کو “جعلی پابندی” قرار دے رہی تھی۔

پودیموس نے کہا کہ اگرچہ یہ اقدام ناکافی ہے، مگر اس کی توثیق سے اسرائیل کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک علامتی ردعمل ظاہر ہوتا ہے۔

فرمان کے حق میں 178 جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ آئے۔ وزیرِ معیشت کارلوس کوئیرپو کے مطابق، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری ردعمل کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے