اسرائیل نے غزہ فلوٹیلا کے آخری ہسپانوی ارکان کو رہا کر دیا ہے: سپین

IMG_1686

سپین کی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ اسرائیل نے باقی ماندہ پانچ ہسپانوی قیدیوں کو رہا کر دیا جو تباہ شدہ غزہ میں امداد اور فلسطینی حامی کارکنان کو لے جانے والے فلوٹیلا پر سوار تھے۔

اسرائیل نے اس ماہ بین الاقوامی پانیوں میں دو بحری جہازوں کو روک کر عملے کو گرفتار کر لیا تھا جس میں سویڈن کی موسمیاتی مہم کار گریٹا تھنبرگ سمیت مختلف قومیتوں کے درجنوں کارکنان شامل تھے۔ اس کے خلاف یورپ میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

اسرائیل نے انہیں حالیہ دنوں میں رہا کر دیا ہے اور ہسپانوی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے: "بحری قافلے کے آخری پانچ ارکان اب سپین جا رہے ہیں۔”

ان میں پہلے بحری قافلے کے ایک رکن بھی ہیں جنہیں مبینہ طور پر ایک اسرائیلی جیل افسر کو کاٹنے کے بعد رہائی کے پہلے مرحلے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

وزارت کے ذرائع نے مزید کہا، "اسرائیل میں زیرِ حراست بحری فلوٹیلا سے مزید کوئی ہسپانوی اب وہاں نہیں ہے۔”

گذشتہ ہفتے کے دوران فلوٹیلا کے تقریباً 50 دیگر ہسپانوی ارکان وطن واپس آ گئے تھے۔

کارکنان نے اسرائیل میں اپنی حراست کے دوران بدسلوکی کی شکایت کی تھی۔ اسرائیلی حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے