بارسلونا،مونتجوئک میں بغیر ڈرائیور کے بس کا تجرباتی آغاز
Screenshot
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا نے پہلی بار بغیر ڈرائیور کے خودکار بس (autobús autónomo) کا عملی تجربہ شروع کر دیا ہے۔ یہ بس مونتجوئک (Montjuïc) کے علاقے میں آزمائشی طور پر چل رہی ہے، جہاں یہ 10 روزہ ٹیسٹ کے دوران خودکار نظام کے تحت سفر کرے گی۔
پہلے مرحلے میں یہ بس Avinguda de l’Estadi کے مختصر راستے پر چلائی جا رہی ہے، جو Plaça de Dante (جہاں مونتجوئک کے بلدیاتی سوئمنگ پول اور Jardins de Joan Brossa واقع ہیں) سے شروع ہو کر Estadi Olímpic de Montjuïc تک جاتی ہے۔ دورانِ سفر بس Avinguda de Miramar، Plaça de Neptú، Fundació Joan Miró اور Funicular de Montjuïc پر بھی رکے گی۔
یہ تجربہ 4 سے 14 نومبر تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آزمائشی مرحلے کے دوران بس میں عام مسافروں کو بھی سوار ہونے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ اس کے نظام اور کارکردگی کا حقیقی جائزہ لیا جا سکے۔
یہ ترکیہ (Turquía) کی کمپنی Karsan کی تیار کردہ 100 فیصد برقی (eléctrico) بس ہے، جس کی لمبائی آٹھ میٹر ہے۔ بس میں 52 مسافروں کی گنجائش موجود ہے اور اسے ADASTEC کمپنی کے جدید خودکار نظام سے لیس کیا گیا ہے جو راستے کے تمام اشیاء، ٹریفک سگنلز، اور سڑک کی لائنوں کو خود بخود شناخت کرتا ہے۔
بس کے اردگرد نصب سینسرز خطرناک نکات (puntos muertos) کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ اس میں خودکار ڈرائیونگ لیول 4 موجود ہے، جو مکمل خودمختاری کے ساتھ چلانے کے قابل ہے، تاہم اسپین کے قوانین کے مطابق اس پر ایک محفوظ ڈرائیور (conductor de seguridad) کی موجودگی لازمی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔
TMB کے ڈائریکٹر برائے بس نیٹ ورک، جاکوبو کالیتووکس (Jacobo Kalitovics) کے مطابق،“یہ تجربہ شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے امکانات کو جانچنے اور مستقبل میں اس کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔”
دوسری جانب، Karsan کے اسپین میں نمائندہ آنخل لویس ایسترییا (Ángel Luis Estrella) نے کہا کہ“ایسا خودکار نظام انسانی ڈرائیور کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہو سکتا ہے، کیونکہ کمپیوٹر اپنے اردگرد کے ماحول پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور اس کے ردِعمل کا وقت بہت کم ہوتا ہے۔”