بارسلونا،پلاسا کاتالونیا میں ایک کم عمر نوجوان چاقو کے وار سے زخمی 

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)پولیس کے مطابق واقعہ رات تقریباً نو بجے پیش آیا جب متعدد افراد نے نوجوان پر حملہ کیا اور فوراً موقع سے فرار ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کسی لڑائی جھگڑے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

اطلاع ملتے ہی گواردیا اربانا اور میڈیکل ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ زخمی نوجوان کو موقع پر طبی امداد دے کر ہسپتال دل مار منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

بارسلونا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے