جونی لیور نے 13 سال کی عمر میں خود کشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟
بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف کامیڈین جونی لیور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے 13 سال کی عمر میں خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔
جونی لیور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے بچپن میں گزارے مشکل وقت کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اس لیے میں نے بچپن میں بہت مشکل مالی حالات دیکھے ہیں اس کے علاوہ میرے والد بہت سخت مزاج کے آدمی تھے تو اپنے والد کے رویے سے تنگ آکر میں نے 13 سال کی عمر میں خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ والد کے رویے سے تنگ آکر میں خود کشی کرنے کے لیے ٹرین کی پٹریوں پر جا کر لیٹ گیا تھا لیکن مجھ سے اپنی بہنوں کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھے گئے اس لیے میں نے خود کشی کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔
جونی لیور نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کو منوانے کا موقع دینے پر بھارتی فلم انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن میں بہت قتل ہوتے دیکھے ہیں اس لیے اگر میں اداکار نہیں بن پاتا تو جرائم کی دنیا میں ہوتا اور گینگسٹر ہوتا۔