روم ائیرپورٹ پر حیران کن گرفتاری، پاکستانی پاسپورٹ اور ہسپانوی کارڈ پر سفر کرنے والا شخص بھارتی شہری نکلا

IMG_4265

اٹلی(میاں آفتاب احمد)روم کے فیومچینو ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ایک ایسی گرفتاری کی ہے جس نے یورپی سیکیورٹی اداروں کو چونکا دیا ہے۔ ایک مسافر، جو پاکستانی پاسپورٹ اور اسپین کی permesso di soggiorno کے ساتھ یورپ میں سفر کر رہا تھا، بظاہر تمام دستاویزات پر پورا اترتا دکھائی دیتا تھا: پاسپورٹ اصلی، سجو رنو اصلی، اور تصویر بھی ملتی جلتی۔ مگر ایک چیز نے پولیس کو مشکوک بنا دیا  عمر میں نمایاں فرق۔

امیگریشن آفیسرز کے مطابق پاسپورٹ پر درج عمر اور مسافر کی ظاہری عمر میں واضح تضاد تھا۔ بظاہر سب کچھ ٹھیک لگنے کے باوجود افسران کی نظر سے یہ فرق چھپا نہیں۔ اسی بنیاد پر تفصیلی چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

سامان کی مکمل تلاشی کے دوران وہ مواد ملا جس نے معاملہ پلٹ دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے سامنے آیا کہ:پاکستانی پاسپورٹ اصلی تھا،اسپین کا permesso di soggiorno بھی اصلی تھا،یورپ بھر میں ان دستاویزات کی گمشدگی یا چوری کی کوئی رپورٹ موجود نہیں،مگر ان دستاویزات پر سفر کرنے والا شخص پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی شہری تھا

پولیس کے مطابق دستاویزات کیسے حاصل کی گئیں، کس نے فراہم کیں، اور اصل مالک کہاں ہے  یہ سب سوالات اب تفتیش کا حصہ ہیں۔

یورپی قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کو ایک سنگین حفاظتی خامی قرار دے رہے ہیں۔ اگر اصل اور غیرگمشدہ دستاویزات بھارتی شہری کے ہاتھ میں پہنچ سکتی ہیں تو یہ منظم گروہوں کی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

اب پولیس دو پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے،یعنی کسی نیٹ ورک نے اصل اسناد بڑی رقم کے عوض فروخت کیں۔جس میں بھارتی شہری نے پاکستانی شناخت کا سہارا لے کر یورپ میں آزادانہ سفر کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی، اسپین اور یورپ کے دیگر ممالک کی پولیس اس نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے جو اصلی دستاویزات غلط ہاتھوں میں پہنچانے میں ملوث ہو سکتا ہے۔ اصل پاکستانی شہری کہاں ہے، کیا وہ زندہ ہے، کہیں غائب تو نہیں  یہ بھی اہم سوالات ہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے