بارسلونا میں خواتین کی ریس کے باعث اتوار کو درجنوں سڑکیں بند رہیں گی
Screenshot
بارسلونا میں ’’کریرا دے لا موخیر‘‘ اس اتوار، 16 نومبر کو منعقد ہوگی جس میں تقریباً 36 ہزار خواتین شرکت کریں گی۔ اس سال کی آمدنی اوکسفیم انٹر مون کو دی جائے گی جو غزہ میں انسانی امداد کا کام کر رہی ہے۔
ٹی ایم بی کے مطابق، صبح کے وقت شہر بھر میں ٹریفک پر نمایاں اثرات پڑیں گے اور 7 اعشاریہ 6 کلومیٹر کے راستے میں کئی مرکزی سڑکیں بند رہیں گی۔
دوڑ صبح 9 بجے ایوینیو مارکیش دے لارخنتیرا سے شروع ہوگی، جو اسٹیشن دے فرانس کے قریب ہے۔ یہاں سے راستہ پسےئو دی ازابیل دوم، پسےئو دی کولوم، پلاسا دے پورطال دے لا پاؤ، پسےئو جوزے کارنر، ایوینیو دے لاس دراسانس، ایوینیو پارالل اور رونڈا سانت پاؤ سے گزرتا ہوا آگے بڑھے گا۔
اس کے بعد دوڑ کومتے دی اورخیل، گرین ویّا دی لاس کورتس کاتالانس، کالے مارینا، کالے اوسیاش مارچ، پسےئو سانت خوآن، پسےئو یویس کمپنیس، کالے بوئن آونتورا مونیوز اور کالے ناپولس سے ہوتی ہوئی پسےئو پوجادس پر ختم ہوگی۔
اتوار کو صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بس کی متعدد لائنیں یا تو محدود رہیں گی یا ان کا راستہ تبدیل کیا جائے گا۔ ان میں D20، D50، H12، H14، H16، V11، V13، V15، V17، V19، V21، 6، 7، 19، 21، 22، 24، 39، 47، 54، 55، 59، 63، 67، 120، 121، 141 اور سیاحتی بس کی سرخ اور نیلی دونوں روٹ شامل ہیں۔
ٹی ایم بی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں سفر کے لیے میٹرو استعمال کریں جہاں سے دوڑ گزرے گی۔ خاص طور پر لائن L1 (سرخ لائن) کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیشن آرک دی تریومف پر اترنے کی ہدایت کی گئی ہے، جو نقطہ آغاز کے قریب ہے۔