سننے میں آرہا ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی جلدی میں بلا رہے ہیں، عمیر نیازی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمیر نیازی نے کہا ہے کہ اب تو سننے میں آرہا ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی جلدی میں بلا رہے ہیں۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔
عمیر نیازی نے کہا کہ ہمیں روکا جارہا ہے تاکہ ہم بانی پی ٹی آئی سے کوئی ہدایات نہ لے سکیں، ہمیں ملاقات سے روکنے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو عوام تسلیم نہیں کریں گے، آپ دیکھ لیں گے کہ ان کا اب دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔