Screenshot
یورپ کی قدیم ترین آئینی بادشاہتوں میں شمار ہونے والا اسپین کی موجودہ بادشاہ فلپ ششم کے بعد ان کی بڑی بیٹی، شہزادی لیونور (𝑷𝒓𝒊𝒏𝒄𝒆𝒔𝒔 𝑳𝒆𝒐𝒏𝒐𝒓)، تخت کی وارث ہیں اور وہ تاج سنبھالیں گی تو ملکہ ازابیلا دوم کے بعد تقریباً ڈیڑھ صدی میں وہ اسپین کی پہلی خاتون خودمختار حکمران (𝑸𝒖𝒆𝒆𝒏 𝑹𝒆𝒈𝒏𝒂𝒏𝒕) ہوگی۔
اسپین کی موجودہ شاہی جوڑی، بادشاہ فلپ ششم اور ملکہ لیٹیزیا، کی دو بیٹیاں ہیں، شہزادی لیونور اور انفانٹا سوفیا۔ چونکہ بادشاہ کا کوئی بیٹا نہیں، اس لیے موجودہ جانشینی کے قانون کے تحت لیونور تخت کی پہلی وارث ہیں
31 اکتوبر 2023 کو اپنی اٹھارویں سالگرہ پر شہزادی نے پارلیمنٹ کے سامنے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا اور باضابطہ طور پر 𝑷𝒓𝒊𝒏𝒄𝒆𝒔𝒔 𝒐𝒇 𝑨𝒔𝒕𝒖𝒓𝒊𝒂𝒔 کی آئینی ذمہ داریاں سنبھالیں
شہزادی لیونور نے تین سالہ فوجی تربیت زاراگوزا کی جنرل ملٹری اکیڈمی سے مکمل کی ہے اس کے بعد انہوں نے بحریہ کی نیول اکیڈمی میں تعلیم حاصل کی اور تربیتی جہاز 𝑱𝒖𝒂𝒏 𝑺𝒆𝒃𝒂𝒔𝒕𝒊á𝒏 𝑬𝒍𝒄𝒂𝒏𝒐 پر بین الاقوامی سمندری سفر کیا آخری مرحلے میں انہوں نے مرسیا کی جنرل ایئر اکیڈمی میں فضائیہ کی تربیت حاصل کی جہاں پیراشوٹ جمپس سمیت متعدد عملی مشقوں میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر اعزاز بھی حاصل کیا
فوجی تربیت کے بعد شہزادی لیونور اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گی تاکہ ریاستی امور، آئینی نظام، سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات کے بارے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں
اسپین ایک آئینی بادشاہت (𝑪𝒐𝒏𝒔𝒕𝒊𝒕𝒖𝒕𝒊𝒐𝒏𝒂𝒍 𝑴𝒐𝒏𝒂𝒓𝒄𝒉𝒚) ہے۔ اصل انتظامی اختیارات منتخب وزیرِاعظم اور حکومت کے پاس ہوتے ہیں۔ ان کے بیشتر آئینی اقدامات حکومت کی سفارش اور متعلقہ وزراء کی توثیق کے ساتھ انجام پاتے ہیں
اسپین کی جدید بادشاہت کی بنیاد پندرھویں صدی کے آخر میں اس وقت مضبوط ہوئی جب ملکہ ازابیلا اول اور بادشاہ فرڈینینڈ دوم نے کاسٹائل اور آراگون کی ریاستوں کو متحد کیا۔ بعد ازاں ہاؤس آف ہیبسبرگ اور پھر بوربون خاندان نے اسپین پر حکومت کی
اسپین کی تاریخ میں آخری مرتبہ ملکہ ازابیلا دوم نے 1833 سے 1868 تک بطور خودمختار حکمران حکومت کی تھی۔ ان کے بعد آج تک صرف مرد بادشاہ ہی تخت پر بیٹھے ہیں، اس لیے شہزادی لیونور کی متوقع تاج پوشی ایک اہم تاریخی سنگ میل سمجھی جا رہی ہے
1931 میں دوسری سپینش ڈیموکریسی کے ساتھ بادشاہت ختم کر دی گئی۔ جنرل فرانسسکو فرانکو کے دورِ حکومت کے بعد 1975 میں بادشاہ خوان کارلوس اول نے تخت سنبھالا اور ملک کو جمہوریت کی جانب منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 2014 میں ان کے بیٹے فلپ ششم اسپین کے موجودہ بادشاہ بنے
شہزادی لیونور کی تخت سنبھالنا صرف شاہی جانشینی کا ایک مرحلہ نہیں ہوگا بلکہ تقریباً ڈیڑھ صدی بعد ایک خاتون دوبارہ ملک کی آئینی سربراہ بنے گی۔ یہ لمحہ جدید آئینی نظام میں خواتین کی قیادت اور نمائندگی کے ایک نئے باب کی بھی عکاسی کرے گا۔
