خاندان کے فرد کو کتنی رقم دی جا سکتی ہے بغیر ٹیکس ادا کیے؟ بغیر اعلان کے منتقلی کی حد واضح

Untitled-1

اسپین میں اگر کسی خاندان کے فرد کو بینک ٹرانسفر کے ذریعے رقم دی جائے اور وہ عطیہ شمار ہو تو اس پر وراثت و عطیات ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ 6,000 یورو سے زائد کی کوئی بھی ٹرانسفر محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ میں آ سکتی ہے، جبکہ 10,000 یورو یا اس سے زیادہ رقم کی منتقلی کو لازمی طور پر ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ اگر رقم کا اعلان نہ کیا جائے تو کم از کم 600 یورو سے لے کر عطیہ کی رقم کے 50 فیصد تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

یہ ٹیکس اگرچہ ریاستی ہے مگر اس کا نفاذ خود مختار صوبے کرتے ہیں، اس لیے ہر علاقے میں شرح مختلف ہے۔ میڈرڈ، اندلوسیہ، کاسٹیلا لا مانچا جیسے علاقوں میں والدین اور اولاد کے درمیان عطیات پر بڑی رعایت یا مکمل چھوٹ دی جاتی ہے،جزائرِ بالیاریس میں والدین اور اولاد کے درمیان عطیات پر یہ ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

تاہم یہ سہولت قریبی رشتہ داروں تک محدود ہے۔ دیگر رشتہ داروں یا غیر متعلقہ افراد کو دی جانے والی رقم پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوتی، اور ایسے معاملات میں 7.65 فیصد سے 34 فیصد تک ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ خاندان کے اندر رقوم کی منتقلی عام بات ہے، اس لیے بہتر ہے کہ کسی بھی بڑی رقم کی منتقلی سے قبل ٹیکس قوانین کو مدنظر رکھا جائے تاکہ بعد میں جرمانے یا قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے