میں مستقبل میں ایک بڑے فٹ بال کلب کا مالک بنوں گا: کرسٹیانو رونالڈو

شہرہ آفاق فٹ بال پلئیر کریسٹیانو رونالڈو نے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے کیریئر کے اختتام کے بعد کسی نہ کسی بڑے فٹ بال کلب کے مالک بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دبئی میں 2024 گلوب ساکر ایوارڈز کے دوران ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا، "میرے الفاظ یاد رکھیں، میں ایک بڑے کلب کا مالک بنوں گا،” اور اس بات پر زور دیا کہ اس کا فیصلہ وقت اور مواقع پر منحصر ہو گا۔رونالڈو نے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے موجودہ مسائل پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کلب کی مشکلات کا حل کوچز میں نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات میں چھپا ہے۔ رونالڈو کا کہنا تھا کہ "مسئلہ صرف کوچز کا نہیں، اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،”۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کلب کے مالک ہوتے، تو وہ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے واضح اقدامات کرتے۔
مانچسٹر سٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ ان کے سیزن کی بحالی کے لیے انہیں زیادہ باتیں نہیں کرنی ہوں گی بلکہ اپنی کارکردگی دکھانی ہوگی۔ "میں کم باتوں کے ساتھ زیادہ دکھانے کی کوشش کروں گا۔ بڑی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مسائل سمجھنے میں دیر نہیں لگتی۔”
رونالڈو نے سعودی پروفیشنل لیگ (Saudi Pro League) کو فرانسیسی لیگ 1 سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ "فرانسیسی لیگ میں صرف پی ایس جی ہے، باقی سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔” انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ میں کھلاڑیوں کو 38، 39 یا 40 ڈگری کی گرمی میں کھیلنا پڑتا ہے، جو فرانسیسی لیگ میں نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق سعودی لیگ کی فزیکل ڈیمانڈز زیادہ ہیں اور وہ اس کو فرانس کی لیگ سے زیادہ طاقتور سمجھتے ہیں۔
رونالڈو نے کہا کہ وہ ابھی اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے لیکن یہ کہ وہ ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہیں گے۔