چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری اشفاق باغانوالہ اور شعیب شعیب ورک کی جانب سےچوہدری مہران تارڑ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر ،چوہدری اشفاق باغانوالہ اور چوہدری شعیب ورک نے چئیرمین ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز چوہدری مہران تارڑ کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں برطانیہ سے چوہدری امجد اور فرانس سے میاں ندیم باغانوالہ کے علاوہ چوہدری شعیب ورک،چوہدری اشفاق باغانوالہ،چوہدری تصور اقبال رانجھا،چوہدری نوید وڑائچ،چوہدری سیلمان گوندل،سعید شیخ۔چوہدری عثمان چیمہ۔چوہدری ساجد گوندل ۔الیگزینڈر راجو۔چوہدری افضال۔چوہدری امتیاز ورک۔علی رشید بٹ۔چوہدری یاسر۔چودھری ذیشان باغانوالہ۔چوہدری بلال وڑائچ .فرید بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری مہران تارڑ نے چوہدری امانت حسین مہر کی محبت اور لازوال دوستی پر انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چوہدری مہران تارڑ نے عشائیہ تقریب میں موجود تمام شرکاء کو 25 جنوری کو اسپین میں ہونے والے اوورسیز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری شعیب ورک اور چوہدری اشفاق باغانوالہ اور تمام معززین نے اوورسیز کنونشن میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی
