بنگلادیش پریمیئر لیگ:غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈالرز میں ادائیگی کا معاملہ خدشات کا شکار

بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈالرز میں ادائیگی کا معاملہ خدشات کا شکار ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق  بی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا معاوضہ 20 سے 80 ہزار ڈالرز ہے، بورڈ اور فرنچائزز کے متضاد بیانات نے ادائیگیوں کے معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے۔

بنگلادیش بورڈ نے ادائیگیاں فرنچائزز کا معاملہ قرار دیا ہے، زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں ڈالرز میں کرنے کا معاہدہ ہے، زرمبادلہ کو بیرون ملک لے جانے کے حوالے سے پابندی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اس معاملے کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ڈالرز میں ادائیگی کا معاملہ الجھا ہوا ہے۔

چٹوگرام چیلنجر کے آنر کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں بنگلادیش بورڈ کے ذریعے ہوتی ہیں، فرنچائزز بنگلادیش کرنسی میں بورڈ کو ادائیگیاں کرتی ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مقامی کرنسی میں لین دین 8 ویں سیزن تک تھی، اب ایسا نہیں ہے، اب فرنچائزز کو براہ راست ایجنٹ کے ذریعے ادائیگی کرنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے