بادالونا،موسس پولیس اہلکارنے سولسونا کے ریسٹورنٹ میں دم گھٹنے والے پانچ سالہ بچے کی جان بچا لی

Screenshot

Screenshot

بادالونا کے رہائشی ایک موسو دِ اسکوادرا کی بروقت اور فوری کارروائی نے سولسونا کے ایک ریسٹورنٹ میں دم گھٹنے والے پانچ سالہ بچے کی جان بچا لی۔ یہ واقعہ اتوار 11 جنوری کو دوپہر کے وقت پیش آیا، 

بچہ، جس کا نام آریس ہے، اپنے والدین اور دادا دادی کے ہمراہ کھانا کھا رہا تھا۔ یہ خاندان ویلانوا ای لا خیلترُو کا رہائشی ہے اور پورٹ دل کومتے میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے بعد ریسٹورنٹ لا کابانا دِن جیلی پہنچا تھا۔ کھانا شروع ہوتے ہی بچہ پیکٹ والی فرنچ فرائز کھاتے ہوئے بری طرح پھنس گیا۔ گھر والوں نے مدد کی کوشش کی مگر بچے کی سانس شدید متاثر ہونے لگی۔

دوپہر 14:21 بجے اہلِ خانہ نے ہنگامی نمبر 112 پر کال کی۔ قریب ہی موجود موسوس دِ اسکوادرا کی ایک گشتی ٹیم چند ہی لمحوں میں موقع پر پہنچ گئی۔ جب اہلکار ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے تو بچے کی ماں اسے بازوؤں میں اٹھائے باہر نکل رہی تھی، بچہ نڈھال تھا اور دم گھٹنے کی واضح علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔

36 سالہ دینیئل، جو بادالونا کا رہائشی ہے، نے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر ہائم لِخ کی تکنیک استعمال کی۔ پہلے دو وار ناکام رہے، مگر تیسرے ہی وار پر بچہ اچانک سنبھل گیا۔ اہلکار نے بچے کو زمین پر کھڑا کیا، جہاں وہ خود کو سنبھالے کھڑا تھا اور سوالوں کے جواب دینے لگا۔ اسی لمحے طبی امدادی ادارے SEM کی ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

احتیاطی طور پر بچے کو مانریسا کے سانت خوان دے دیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چند گھنٹوں بعد تصدیق ہوئی کہ اس کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ بعد ازاں اسی موسو نے خود خاندان سے رابطہ کر کے بچے کی خیریت دریافت کی۔ اہلکار کے مطابق وہ اب تک اس واقعے کو پوری طرح ہضم نہیں کر پایا، تاہم اس کا کہنا ہے کہ ایک جان بچانا، خاص طور پر کسی بچے کی، اس کے پیشے کی تمام محنتوں کو بامعنی بنا دیتا ہے، 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے