کاتالونیا میں غیر ملکی افرادی قوت سات لاکھ کے قریب پہنچ گئی، پاکستان کا نمبر کون سا؟

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالونیا میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد دسمبر 2025 میں بڑھ کر 6 لاکھ 97 ہزار 103 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ دس برسوں کے دوران 89 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ ہسپانوی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2015 میں یہ تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 406 تھی، یعنی ایک دہائی میں تقریباً دوگنا ہو چکی ہے۔

گزشتہ سال دسمبر 2024 کے مقابلے میں بھی غیر ملکی کارکنوں کی تعداد میں 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Screenshot

کل غیر ملکی افرادی قوت میں سے 5 لاکھ 2 ہزار 900 افراد، یعنی تقریباً 70 فیصد، یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 94 ہزار 204 کارکن یورپی یونین کے شہری ہیں۔

قومیت کے اعتبار سے مراکش سب سے آگے ہے، جہاں سے تعلق رکھنے والے 84 ہزار 279 کارکن کاتالونیا میں رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے بعد اٹلی کے 61 ہزار 800 اور رومانیہ کے 46 ہزار 800 کارکن شامل ہیں۔

غیر یورپی ممالک میں مراکش کے بعد کولمبیا دوسرے نمبر پر ہے، جس کے 38 ہزار 900 سے زائد کارکن رجسٹرڈ ہیں، جبکہ چین کے کارکنوں کی تعداد 36 ہزار 300 سے زیادہ ہے۔ دیگر نمایاں ممالک میں پاکستان (29 ہزار 200)، وینزویلا (27 ہزار) اور ہونڈوراس (21 ہزار) شامل ہیں۔

یورپی یونین کے شہریوں میں اٹلی اور رومانیہ کے بعد فرانس نمایاں ہے، جہاں کے تقریباً 46 ہزار 800 کارکن رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ جرمنی (12 ہزار 48)، پرتگال (11 ہزار 177) اور پولینڈ (7 ہزار 268) کے کارکنوں کی بھی خاصی تعداد موجود ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر غیر ملکی کارکن جنرل سوشل سکیورٹی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہیں، جن کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہے، جبکہ تقریباً 15 فیصد یعنی ایک لاکھ 7 ہزار سے کچھ زیادہ افراد خود روزگار (سیلف ایمپلائیڈ) کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے