خالد مقبول کی اراکین اسمبلی کو حلقوں میں مسائل حل کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو۔

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول نے اراکین اسمبلی کو عوامی خدمت کے لئے حلقوں میں رہ کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور ٹاؤن کے ذمہ داران کا اجلاس پاکستان ہاؤس میں ہوا، اجلاس کی صدارت کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کی۔

اجلاس سے خالد مقبول صدیقی اور ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم انیس قائم خانی نے خطاب کیا۔ سینئر ڈپٹی کنوینرز مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں انتخابات کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا، اور اراکین اسمبلی، ذمہ داران و کارکنان کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا۔

خالد مقبول نے اراکین اسمبلی کو عوامی خدمت کیلئے حلقوں میں رہ کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی یکسوئی اور مکمل توجہ کے ساتھ ترقیاتی کام و دیگر مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے