’اب سم بلاک نہیں ہوگی‘، پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

Screenshot

Screenshot

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب اوورسیز پاکستانی اپنی موبائل فون سروس کو بلا تعطل استعمال کر سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی سم بلاک نہیں کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو آسانی فراہم کرنا اور انہیں اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھنے میں مدد دینا ہے۔

اتھارٹی نے مزید بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اپنی متعلقہ موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

’اس اقدام کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان سے مسلسل رابطے کی سہولت میسر رہے گی، جس سے مواصلات برقرار رکھنا آسان ہو جائےگا۔‘

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ادارہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے