اٹلی: پارک میں خیمے لگا کر رہنے والا پاکستانی شہری گرفتاری کے بعد ملک بدر

IMG_9586

اٹلی(میاں آفتاب احمد)ٹلی کے شمالی شہر کونیلیانو میں ایک تقریباً 50 سالہ پاکستانی شہری کو اس وقت گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا جب وہ ایک عوامی پارک میں خیمہ لگا کر رہائش پذیر پایا گیا۔ یہ کارروائی مقامی پولیس نے معمول کی گشت کے دوران کی۔

اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شخص گزشتہ چند ہفتوں سے پارکو کمیونال سان جیووانی بوسکو میں ایک خیمے میں مقیم تھا۔ مقامی شہریوں کی شکایات کے بعد پولیس نے اس مقام پر پہنچ کر اس کی شناخت اور قانونی حیثیت کی جانچ کی، جس سے معلوم ہوا کہ وہ اٹلی میں بغیر کسی قانونی اجازت نامے کے مقیم ہے۔

پولیس نے فوری طور پر امیگریشن قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور بعد ازاں قومی پولیس (Polizia di Stato) کی تحویل میں دے کر ملک بدری کے عمل کا آغاز کیا۔ چند ہی دنوں میں اسے وینس کے مارکو پولو ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے پاکستان واپس بھیج دیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے