پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب،صدر،وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا پیغام

IMG_0561

بارسلونا/پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے شرکت کی

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور نائب وزیراعظم ووزیرخاجہ اسحاق ڈار کا کمیونٹی کے نام پیغام ویلفئیر قونصلر چوہدری سالک حسین نے پڑھ کر سنایا۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپین میں کشمیری وپاکستانی کمیونٹی  کی جانب سے بھر پور آواز آٹھائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب انتہائی سادگی سے ترتیب دی گئی ہے کیونکہ امیگریشن اوپن ہونے پر عوام کے رش کی وجہ سے عملہ ادھر مصروف عمل ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی یاد دہانی کراتا ہے۔یہ دن اس عزم کی علامت ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ دن امن، انصاف اور حقِ خودارادیت کے مطالبے کے طور پر منایا جاتا ہے۔کشمیری عوام دہائیوں سے ظلم اور ناانصافی کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ان کا حوصلہ قائم ہے۔یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں آواز اٹھانے اور حق کا ساتھ دینے کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔

تقریب میں کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم اور حکومت پاکستان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے