Screenshot
پولیس نے جیرونا میں ایک ایسے گروہ کو پکڑا ہے جو جعلی شادیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رہائشی کاغذات حاصل کرنے میں مدد دیتا تھا۔
یہ تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب سرکاری دفتر کو کچھ درخواستوں میں غلطیاں اور بہت زیادہ ہجوں کی غلطیاں نظر آئیں، جس سے شک پیدا ہوا۔
جمع کرائی گئی دستاویزات نہ صرف خراب طریقے سے لکھی گئی تھیں بلکہ اصل فارم سے بھی میل نہیں کھاتی تھیں۔ پالافرُوجیل (Palafrugell) کی لوکل پولیس نے ایک ماہر کے ذریعے ان کاغذات کا جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ وہ جعلی ہیں۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ایک خاتون پہلے بھی مختلف شہروں میں اسی مقصد کے لیے جعلی پارٹنرشپ (pareja de hecho) کر چکی تھی، یعنی غیر ملکیوں کے کاغذات بنوانے میں مدد دینا۔
پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیادو ہسپانوی شہری،ایک مراکشی شہری انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک اور غیر ملکی شخص ابھی تک مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
ان پر غیر قانونی امیگریشن میں مدد اور جعلی دستاویزات بنانے کے الزامات ہیں۔
یہ کیس ظاہر کرتا ہے کہ کچھ لوگ قانونی طریقوں جیسے شادی یا پارٹنرشپ کو غلط استعمال کر کے رہائش کے قوانین سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، جو کہ ایک سنگین جرم ہے۔
حال ہی میں کاتالونیا کے علاقے مارسمے (Maresme) میں بھی ایک اور گروہ پکڑا گیا تھا جو جعلی پیدرون سرٹیفکیٹ بنا کر 500 سے 1000 یورو تک وصول کرتا تھا۔
تحقیقات میں معلوم ہوا134 افراد کو جعلی طور پر رجسٹر کیا گیا,ایک ہی گھر میں 19 افراد کا اندراج تھا
یہ مسئلہ اب واضح ہو چکا ہے کہ پیڈرون فراڈ ایک حقیقت ہے، جسے پہلے اکثر نظر انداز کیا جاتا تھا۔
