ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر کی اسپین میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

Untitled-1

برسلز،  چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے اسپین میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ اسپین کی جانب سے نئے امیگریشن قوانین کے تحت پاکستانی شہریوں کو اپنی رہائش قانونی بنانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر لوہسر نے وزیرِ اعظم پاکستان چیف آف ڈیفنس اسٹاف و چیف آف آرمی اسٹاف اور متعلقہ حکام کو باقاعدہ خط ارسال کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی ہے، جن میں میڈرڈ میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانوں میں پاسپورٹ کی تجدید اور پاکستان سے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات شامل ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گمشدہ پاسپورٹ کی رپورٹ کی شرط، جو پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے، کو دوبارہ نافذ نہ کیا جائے، اور اوورسیز پاکستانیوں کے قریبی یا خونی رشتہ داروں کو پاکستان میں ان کی جانب سے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ترسیلاتِ زر کے ذریعے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت سے امید ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری اور مثبت اقدامات کرے گی تاکہ اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے میں آسانی ہو

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے اسپین میں بسنے والے اوورسیز  پاکستانیوں کو خوشخبری دی کہ جلد ہی اُن کے یہ دو مطالبات حکومت کی طرف سے منظور کر لیے جائیں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے