بارسلونا میں سات دیوہیکل گویا ایوارڈ مجسموں کی تنصیب

Screenshot

Screenshot

بارسلونا اس سال گویا ایوارڈز(Premis Goya) کی 40ویں تقریب کی میزبانی کر رہا ہے، جو 28 فروری کو فورم کے مقام پر واقع سنٹر آف کنونشنز انٹرنیشنلز دی بارسلونا کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ اسی سلسلے میں بدھ کی صبح گویا ایوارڈ کے سات بڑے مجسمے شہر کے مختلف مقامات پر نصب کر دیے گئے، جیسا کہ روایت ہے کہ جس شہر میں تقریب منعقد ہو، وہاں یہ علامتی مجسمے آویزاں کیے جاتے ہیں۔

یہ دیوہیکل مجسمے پلازا دے لیس گلوریز کاتالانس، جاردینیتس دے گراسیا، پلازا دے سانت جاؤما، ایم این اے سی، پورتل دے لا پاؤ، بارسیلونیتا، فابرا ای کواتس اور سی سی سی بی میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ شہریوں اور سیاحوں نے ان مجسموں میں خاصی دلچسپی لی، متعدد افراد نے رک کر انہیں دیکھا اور تصاویر بنائیں۔

یاد رہے کہ 26 برس بعد بارسلونا ایک بار پھر ہسپانوی سنیما کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس موقع پر شہر بھر میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فلموتیکا دے کاتالونیا میں نامزد فلموں کی خصوصی نمائشیں اور مکالمے منعقد ہوں گے، جن میں Estrany riu، Sorda اور La furia شامل ہیں۔

گویا انٹرنیشنل 2026 کا اعزاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ سوسن سیرندن 27 فروری کو دوپہر کے وقت عوام سے خصوصی ملاقات کریں گی۔ علاوہ ازیں لاآدیتوری میں ایوارڈ یافتہ فلمی موسیقی پر مشتمل ایک کنسرٹ بھی منعقد ہوگا، جس میں بارسلونا میونسپل بینڈ پرفارم کرے گا اور اداکارہ وکتوریا لوئنگو بھی شرکت کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے