کترینہ کو تیس مار خان میں کاسٹ کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار تھی، فرح خان

بالی ووڈ کی مشہور کریو گرافر (ماہر رقص) اور ہدایت کارہ فرح خان نے کہا ہے کہ وہ فلم تیس مار خان میں کترینہ کیف کو ابتدا میں کاسٹ کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔ 

2010 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں اکشے کمار مرکزی رول میں تھے۔ گو کہ تیس مار خان فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن اس فلم کا گانا شیلا کی جوانی کامیاب رہا۔ 

فرح خان جو کہ اس سے قبل ’اوم شانتی اوم‘ اور ’میں ہوں نا‘ جیسی ہٹ فلمیں کر چکی تھیں، انھوں نے کترینہ کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے اپنی ہچکچاہٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو میں جس کی چوائس کرنا ہوتی ہے اس تھوڑا دور رہتی ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ لیکن جب میں نے تیس مار خان میں اسے (کترینہ کو) لیا تو اسکی ظاہری وجہ یہ تھی کہ وہ اکشے کے ساتھ چھ سات فلموں میں کام کرچکی تھی، پھر میں اگر مگر میں تھی لیکن گھوم پھر کو وہیں آئی۔

فرح خان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ فلم کی ناکامی کے باوجود اسکا گانا شیلا کی جوانی ہٹ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے