اسپین میں “گمشدہ پاسپورٹ فراڈ” کیا ہے؟
Screenshot
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ بعض غیر دستاویزی افراد اپنے پاسپورٹ کے گم ہونے یا چوری ہونے کی جھوٹی رپورٹ درج کرا رہے ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ وہ پہلے سے اسپین میں موجود تھے۔
پولیس کی ایک داخلی رپورٹ کے مطابق:“کچھ غیر ملکی شہری اپنی دستاویزات کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کرا رہے ہیں، جس کا مقصد ممکنہ طور پر اسپین میں اپنی موجودگی ثابت کرنا ہے تاکہ وہ قانونی حیثیت حاصل کر سکیں۔”
پولیس کے مطابق اس طریقے سے افراد یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اسپین میں پہلے سے رہ رہے تھے، حالانکہ ممکن ہے وہ حال ہی میں آئے ہوں۔
کن قومیتوں میں اس فراڈ کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے؟
پروگرام “Código 10” کے مطابق درج ذیل قومیتوں میں اس قسم کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا:
- پاکستانی: +866.67%
- الجزائری: +356.25%
- مراکشی: +114%
- کولمبین: +35%
مافیا کے کردار پر خدشات
پولیس یونین JUPOL کی ترجمان لورا گارسیا کے مطابق:مافیا اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر مزید تارکینِ وطن کو اسپین آنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔
تاہم سیاسی جماعت Podemos کے رہنما پابلو فرنانڈیز نے اس خدشے کو کم اہم قرار دیتے ہوئے کہا:“کوئی بھی نیا شخص اس پروگرام کے لیے نہیں آ سکتا، کیونکہ شرط ہے کہ وہ 31 دسمبر 2025 سے پہلے اسپین میں موجود ہے