سانت جوردی کا اس سال کا تہوار بارسلونا میں غیر معمولی انداز میں منایا جائے گا

Screenshot

Screenshot

بارسلونا/ سانت جوردی کا اس سال کا تہوار بارسلونا میں غیر معمولی انداز میں منایا جائے گا، کیونکہ جاری تعمیراتی کاموں کی وجہ سے مشہور شاہراہ لارامبلہ پر کتابوں اور گلابوں کے روایتی اسٹالز لگانا ممکن نہیں ہوگا۔

23 اپریل کو منائے جانے والے اس اہم دن پر، جو کاتالان عوام کے لیے سال کا سب سے خاص تہوار سمجھا جاتا ہے، شہری انتظامیہ کو متبادل انتظامات کرنے پڑے ہیں۔ سڑک کی کھدائی اور تعمیراتی مشینری کی موجودگی کے باعث اس بار تقریبات کا مرکز قریبی علاقے Gothic Quarter منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیا مرکزی علاقہ پلاسا کاتالونیا سے شروع ہو کر ایونیدا کیتھدرل تک پھیلے ایک پیدل راستے پر مشتمل ہوگا۔ اس راستے میں Portal de l’Àngel اور Pi i Sunyer کا چوک بھی شامل ہوں گے، جہاں کتابوں اور پھولوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ خاص طور پر لا رمبلا کے روایتی پھول فروشوں کو عارضی طور پر پلاسا کاتالونیا کے جنوبی حصے میں جگہ دی جائے گی۔

شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ لا رمبلا پر کام کرنے والے تمام پیشہ ور افراد کو اس نئے راستے میں جگہ فراہم کی جائے تاکہ تہوار کی رونق برقرار رہے۔

اگرچہ اس سال لا رمبلا مرکزی کردار ادا نہیں کرے گی، تاہم Amics de la Rambla کی جانب سے ایک علامتی تقریب منعقد کی جائے گی تاکہ شہریوں کو یاد دلایا جا سکے کہ یہ عارضی تبدیلی مستقبل میں بہتری کے لیے ہے۔

انتظامیہ کے مطابق 2027 تک تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد لا رمبلا پہلے سے زیادہ کشادہ پیدل راستے کے ساتھ اپنی روایتی حیثیت میں واپس آئے گی اور توقع ہے کہ اس وقت تہوار اپنی تاریخ کی بہترین شکل میں منایا جائے گا۔

شہر کے دیگر علاقوں جیسے پاسج دی گراسیا، رامبلہ کاتالونیا اور لوئیس کمپانیس میں بھی حسب روایت تقریبات جاری رہیں گی، جبکہ مختلف اضلاع میں مقامی سطح پر بھی کتابوں اور گلابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے