اٹلی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے عارضی طور پر ٹیکس میں کمی کی منظوری دے دی

Screenshot

Screenshot

جارجیا میلونی کی قیادت میں اٹلی کی حکومت نے ایندھن پر عائد ٹیکسوں میں عارضی کمی اور قیمتوں میں مصنوعی اضافے (اسپیکولیشن) کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز وزراء کونسل کے اجلاس میں منظور کیے گئے اس اقدام کے تحت ڈیزل، پٹرول اور ایل پی جی (LPG) پر ٹیکس بیس دن کے لیے کم کیا جائے گا، جس کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔ اس کے نتیجے میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 25 سینٹ جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 12 سینٹ کمی متوقع ہے۔

حکومت نے اس کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں ناجائز اضافے کو روکنے کے لیے نگرانی کا نظام بھی مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وزارتِ کاروبار و “میڈ اِن اٹلی” کے تحت پرائس گارنٹر کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے گی

وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ حکومت ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کر رہی ہے اور قیمتوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک اٹلی میں قیمتوں میں اضافہ دیگر بڑے یورپی ممالک کے مقابلے میں کم رہا ہے، تاہم یہ کوششیں ابھی کافی نہیں ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے