یشمیٰ گِل کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشمیٰ گِل نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بیان کر دیں۔
یشمیٰ گِل نےحال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ’شادی کے بارے میں بات کی جائے تو آپ کی زندگی کے ساتھی کو کن خصوصیات کا مالک ہونا چاہیے؟‘
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں جس کی اخلاقی اقدار اچھی ہوں کیونکہ جب انسان اچھا ہو تو باقی چیزیں زندگی میں خوبخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس شخص میں خدا کا خوف ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ تبھی اسے یہ صحیح سے پتہ ہوگا کہ اسے کسی انسان کا اور اس کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور حسنِ اخلاق سے پیش آنا ہے۔
اُنہوں نے گفتگو کے دوران یہ بھی بتایا کہ میری والدہ میری شادی کے بارے میں مجھ سے بالکل ہی الگ خیالات رکھتی ہیں اور آج کل وہ ہماری ملازمہ سے میری دوست کا نمبر مانگ رہی ہیں تاکہ وہ میری دوست کو مجھے میرے کزن سے شادی کرنے کے لیے منانے پر راضی کرسکیں۔
یشمیٰ گِل نے بتایا کہ میری والدہ میری شادی مجھ سے عمر میں 4 سال چھوٹے میرے کزن سے اس لیے کروانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ بطور ماڈل شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننے والا ہے۔