سانت جوردی میں ایک ماہ باقی: کتاب فروش بڑے دن کی تیاری میں مصروف

Screenshot

Screenshot

سانت جوردی کے تہوار میں اب صرف ایک مہینہ رہ گیا ہے، لیکن شہر کی کتابوں کی دکانیں کئی ہفتوں سے اس بڑے دن کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ دن کتاب فروشوں کے لیے نہایت اہم ہوتا ہے کیونکہ اس سے ان کی سالانہ آمدنی کا ایک بڑا حصہ حاصل ہوتا ہے۔ Llibreria Laie میں بھی تیاریوں کا آخری مرحلہ جاری ہے، جہاں مقبول کتابوں کے آرڈر دیے جا رہے ہیں اور ان مصنفین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جو اسٹالز پر آ کر دستخط کریں گے۔

آج صبح لايے میں “Prometeu de mil maneres” کی تقریباً 200 کاپیاں ترتیب دی جا رہی تھیں، جو Carles Rebassa کی نئی کتاب ہے اور اس سال کے پریمی سانت جوردی کی فاتح بھی ہے۔ اس کے علاوہ 65 مصنفین کی فہرست بھی تیار ہو چکی ہے جو تین مختلف اسٹالز پر دستخط کریں گے، جن میں Carme Riera، Empar Moliner، Fernando Aramburu اور Biel Mesquida شامل ہیں۔

ان دنوں کتاب فروش دیگر انتظامات بھی مکمل کر رہے ہیں، جیسے عملے کے کھانے کا بندوبست اور ان کتابوں کی پیشگی بکنگ جو ابھی شائع نہیں ہوئیں مگر متوقع طور پر بیسٹ سیلر بن سکتی ہیں۔ انہی میں Eduardo Mendoza کی نئی کتاب “La intriga del funeral inconveniente” بھی شامل ہے، جو 8 اپریل کو شائع ہوگی۔

یہ تہوار کتابوں کی صنعت کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ صرف ایک ہفتے کی فروخت سالانہ آمدنی کا تقریباً 20 فیصد بنتی ہے۔

اس سال ایک غیر معمولی تبدیلی بھی دیکھنے کو ملے گی۔ لارامبلہ جو تاریخی طور پر اس جشن کا مرکز رہا ہے، تعمیراتی کاموں کے باعث خالی رہے گا۔ اس کے بجائے سرگرمیاں پلاسا کاتالونیا،پورتل دی اینجل  اور Avinguda de la Catedral میں منتقل کی جائیں گی۔ اسی طرح پاسیج دی گراسیامیں ادبی “سپر بلاک” دوبارہ قائم کیا جائے گا، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سینکڑوں اسٹالز لگائے جائیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس سال کا سانت جورڈی، جو جمعرات کو منایا جائے گا، گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ پاتا ہے یا نہیں۔ 2025 میں دو ملین سے زائد کتابیں فروخت ہوئیں، 26.1 ملین یورو کی آمدنی ہوئی، اور سات ملین گلاب فروخت کیے گئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے