مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث قطر ایئرویز نے اپنے 20 طیارے تیرویل ایئرپورٹ منتقل کر دیے

Screenshot

Screenshot

قطر کی قومی فضائی کمپنی قطر ائیر ویز نے اپنے بڑے سائز کے تقریباً 20 طیارے اسپین کے تیرویل ایئرپورٹ منتقل کر دیے ہیں۔ یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ خصوصاً ایران میں جاری جنگ کے باعث خلیجی فضائی حدود میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار Financial Times کے مطابق ایئرلائن آئندہ کئی مہینوں تک اپنے فضائی آپریشنز میں خلل کے خدشے کے تحت پیشگی اقدامات کر رہی ہے۔ طیاروں کی منتقلی مرحلہ وار کی گئی، جہاں گزشتہ ہفتے 15 طیارے تیرویل پہنچے جبکہ اتوار کے روز مزید 5 طیارے وہاں منتقل کیے گئے، جیسا کہ فلائٹ ٹریکنگ سروس Flightradar24 کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے۔

منتقل کیے جانے والے طیاروں میں بڑے مسافر بردار ماڈلز شامل ہیں، جیسے Airbus A380، Airbus A350 اور Boeing 787، جو عام طور پر دوحہ کے مرکزی حب کے ذریعے بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق، موجودہ علاقائی صورتحال اور پروازوں میں تعطل کے باعث کچھ طیاروں کو قطر سے باہر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فضائی آپریشنز معمول پر آئیں گے، ان طیاروں کو مرحلہ وار دوبارہ سروس میں شامل کر دیا جائے گا۔ اس کا انحصار قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی مکمل اور محفوظ بحالی کے اعلان پر ہوگا۔

ادھر تیرویل ایئرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہوائی اڈہ طیاروں کی طویل المدتی پارکنگ اور بھاری مرمت کے لیے مکمل طور پر موزوں ہے، اور بین الاقوامی عدم استحکام کے دوران ایئرلائنز کے لیے ایک محفوظ متبادل فراہم کرتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے