Screenshot
مراکش سے اسپین کے شہر سیوتا میں تارکین وطن کے غیر قانونی داخلے کے معاملے پر ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سیوٹا میں جو کچھ ہوا وہ اسپین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا۔
انھوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے گروہ اسپین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے غیرقانونی ہجرت کو فروغ دے رہے ہیں۔
ہسپانوی وزیراعظم نے کہا سیوتا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی وطن واپسی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تعاون پر مراکشی حکام کے شکر گزار ہیں۔
ہسپانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق چند ہی روز میں تقریباً 40 ہزار تارکین وطن مراکش سے سیوٹا پہنچ چکے ہیں، حکام کے مطابق سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران 18 تارکین وطن ہلاک ہو چکے۔
فرانس نے بحران کے باعث اسپین سے ملحق اپنی سرحد پر نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر فن لینڈ نے اٹلی کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا اسپین یورپی یونین کی بیرونی سرحد کے تحفظ میں ناکام رہتا ہے تو اسے یورپ کے پاسپورٹ فری شینگن زون سے خارج کرنے پر غور کیا جانا چاہیے
