اسپین نیشنلٹی ،جو ہسپانوی نژاد نہیں ،وہ تین وجوہات کی بناء پر اسے کھو سکتے ہیں

میڈرڈ(دوست نیوز)ہسپانوی قومیت یعنی سپینش نیشنلٹی سپین میں پیدا ہونے والے لوگوں کے لیے تو دستیاب ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت سے غیر ملکیوں کے لیے بھی ممکن ہے جو اس کے لیے درخواست دیتے ہیں اور ساؤتھ ایشن حضرات اگر دس سال لیگل اسٹیٹس کے ساتھ سپین میں مقیم رہتے تو انہیں نیشنلٹی کے حصول کے لیے آئینی اور سماجی ثقافتی علم جسے CCSE کے نام سے جانا جاتا ہے کا امتحان پاس کرنے کے علاوہ سپینش زبان کا متحان "ڈیلے آ دوس” پاس کرنا ہوتا ہے ۔اگر آپ نے سپین میں میٹرک یا اس سے زیادہ تعلیم حاصل کررکھی تو زبان کے امتحان کی ضرورت نہیں ہے مگرCCSE پاس کرنا ضروری ہے ۔
ہسپانوی شہریت حاصل کرنے کے چار طریقے ہیں نمبر ایک رہائش کے ذریعے یعنی سپین میں لیگل دس سال گزارنے کے بعد،نمبر دو کسی سپینش سے مرد یا خاتون سے شادی کے ذریعے ، یا نمبر تین شجرہ کے ذریعے یعنی ہسپانوی والدین یا دادا دادی سپینش تھے۔ اوراپنے بچوں کے ذریعے جو سپین کے نیشنل ہوں۔
تاہم، وہ لوگ جو ہسپانوی نژاد نہیں ہیں اور انہوں نے اسے حاصل کیا ہے وہ بھی تین وجوہات کی بناء پر اسے کھو سکتے ہیں، اگرچہ یہ ایسا نہیں لگتا، بہت آسان حالات ہیں۔
اگلے ماہ فروری سے مخصوص پالیسی کے تحت سپینش نیشنلٹی واپس لینے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔تین صورتوں میں سپین کی نیشنلٹی کھو سکتی ہے۔
ہسپانوی قومیت یعنی سپینش نیشنلٹی حاصل کرنے کے بعد اگر آپ نے تین سال کی مدت میں اپنے آبائی ملک کی نیشنلٹی نہیں ختم کی تو آپ اپنی سپین کی نیشنلٹی سے محروم ہوسکتے ہیں کیونکہ سپین کا پاکستان یا انڈیا سے ڈیول نیشنلٹی کا معاہدہ نہیں ہے اور نیشنلٹی لینے والے نے بھی ہسپانوی قومیت یعنی سپینش نیشنلٹی لیتے وقت ترک کرنے کا عہد کیا تھا یعنی آپ سپین کی نیشنلٹی گما سکتے ہیں۔
دوسری صورت یہ ہے کہ آپ سپین کی نیشنلٹی لینے کے بعد رضاکارانہ یعنی والنٹیریرلی آرمی سروس کو جوائن کرلیا یا حکومت کی واضح پابندی کے باوجود کسی غیر ملکی ریاست یا اپنے آبائی ملک میں میں پولیٹیکل آفس جوائن کرلیا ہے یعنی سیاسی عہدہ لے لیا ہے تو بھی سپین کی نیشنلٹی کھو سکتے ہیں۔
تیسری صورت یہ ہے کہ کسی شخص نے سپین کی نیشنلٹی لیتے ہوئے کوئی جعلسازی کی،جھوٹ کا ارتکاب کیا،یا دھوکہ دھی کا ارتکاب کیا تو بھی ایک سپین کی نیشنلٹی کھو سکتے ہیں۔
2025 میں نیشنلٹی کے قانون میں ایک اور اہم تبدیلی ہورہی ہے کہ سپین "نیشنلٹی بائے لا آف ڈیموکریٹک میموری” کو ختم کررہا ہے۔لہذا اب اگر آپ سپینش نیشلز یعنی ہسپانوی باشندوں کی اولاد ہیں اور آپ ڈکیٹیٹر فرانکو کی جارحیت کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے تو سپین حکومت نے انکی اولادوں،پوتوں پوتیوں کو دوبارہ نیشنلٹی لینے کا موقع فراہم کیا ہے، تو ایسے افراد کے پاس اپنی ہسپانوی قومیت یعنی سپینش نیشنلٹی جمع کرانے کے لیے اکتوبر تک کا وقت ہے۔