سید ذوالقرنین شاہ کی نیو یارک امریکہ آمد ، پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھاکی جانب سے پرتکلف عشائیہ

نیویارک(پ ر)پاکستان فورم سپین کے صدر ، ماہر تعلیم اور ،پی ٹی آئی سپین کے سنئیر رہنما سید ذوالقرنین شاہ کی نیو یارک امریکہ آمد پر پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا وائس چئیرمین غلام مصطفئ دیوان معروف بزنس مین عثمان تارڑ ۔چوہدری سلیم -پی ٹی آئی کے سنئیر رہنما احمد خان اور عثمان افتخار نے خوش آمدید کہا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ویلکم کیک بھی کاٹا گیا

معزز مہمان نے اپنے میزبان شاہد رضا رانجھا -غلام مصطفئ دیوان کی چاہت اور محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واقعی ہی پاکستان اوورسیز فورم پوری دنیا میں بسنے والوں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کاوششیں کررہا پاکستان اوورسیز فورم کی رکشہ سکیم-اجتماعی شادیاں پراجیکٹ -روزگار ریڑھی سکیم -مفت قانونی ہیلپ ڈسک جےسے منصوبوں سے لاکھوں پاکستانی فیضاب ہو رہے ہیں اور دیگر منصوبہ جات کامیابی سے چل رہے

اس موقع پر ماہر تعلیم سید ذوالقر نین شاہ نے شاہد رضا رانجھا کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی کاوش سے چند روز قبل رسول کالج منڈی بہاالدین کو یونیورسٹی کا درجہ کا نوٹفیکشن جاری ہوا اس موقع پر شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ ہم اپنے پلیٹ فورم سے پوری کوشش کر رہے کہ منڈی بہاالدین میں یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد ہو اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لئے جدوجہد کر رہے

اس موقع پر سید ذوالقرنین شاہ نے پاکستان اوورسیز فورم سپین کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ صدر صابر تارڑ کی قیادت میں پوری ٹیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے-

آخر میں سید ذوالقر نین شاہ نے اپنے میزبان سے کہا کہ وہ ان کی مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھے گے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی سمیت ملکی حالات اور پارٹی امور کے علاوہ کاروباری امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔شاہد رضا رانجھا نے اپنے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے خدمت کا موقع دیا