بارسلونا میں اسکوٹر پر چوری کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن،نو گرفتار اور 150 کی شناخت

IMG_2208

بارسلونا(دوست نیوز) موسوس دی اسکوادرا اور گواردیا اربانا پولیس نے جمعرات کو بارسلونا میں اسکوٹر پر چوری کرنے والوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں 9 افراد کو گرفتار اور 150 دیگر کی شناخت کی ہے۔

 یہ آپریشن سانت مارٹی، سانتس-مونتجؤئک، سیوتات وییا اور ایل ایشامپل اضلاع میں کیا گیا۔

اسکوٹر پر چوری کرنے والوں کے خلاف پولیس کے اس آپریشن کے دوران، اہلکاروں نے 16 اسکوٹر ضبط کیے، جن میں سے آٹھ کو پہلے کیے گئے جرائم کے جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے پر ضبط کیا گیا، جبکہ باقی اسکوٹر مطلوبہ خصوصیات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ضبط کیے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے