اسپین میں تارکینِ وطن کی قانونی حیثیت کے لیے 300 سے زائد ادارے مدد کے لیے متحرک

Screenshot

Screenshot

اسپین میں 300 سے زائد سماجی اداروں کو باضابطہ طور پر رجسٹر کیا گیا ہے جو تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت (ریگولرائزیشن) حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

یہ فہرست Ministerio de Inclusión, Seguridad Social y Migraciones کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں ان اداروں کو شامل کیا گیا ہے جو “رجسٹر آف کولیبریٹرز آف ایکسترینخریا” کے تحت کام کر رہے ہیں۔ یہ ادارے نہ صرف معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ درخواستوں کی آن لائن جمع آوری اور کمزور حالات (vulnerability) کی تصدیق میں بھی مدد دیتے ہیں۔

ان اداروں میں نمایاں ناموں میں Comisión Española de Ayuda al Refugiado، Accem، Red Acoge، Servicio Jesuita a Migrantes، Fundación Cepaim اور Cáritas شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامی تنظیمیں، یونینز اور سماجی پلیٹ فارمز بھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

فہرست میں مختلف شہروں اور صوبوں کی تنظیمیں شامل ہیں، جیسے کہ Huelva Acoge، Málaga Acoge، Granada Acoge، Fundación Cruz Blanca، Provivienda اور Movimiento por la Paz وغیرہ۔

خواتین تارکینِ وطن کی مدد کے لیے بھی خصوصی تنظیمیں شامل ہیں، جیسے کہ Mujeres Unidas Entre Tierras اور Mujeres Palante، جو رہنمائی اور سماجی معاونت فراہم کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ ادارے مقامی سطح پر کام کرتے ہوئے تارکینِ وطن کے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتے اور ان کے لیے عملی حل فراہم کرتے ہیں۔

حکومت نے مارچ میں اس الیکٹرانک رجسٹر کے قیام کی منظوری دی تھی تاکہ سماجی تنظیمیں اور یونینز براہ راست تارکینِ وطن کے قانونی معاملات سرکاری اداروں کے ساتھ نمٹا سکیں۔

صوبائی سطح پر میڈرڈ اور بارسلونا میں سب سے زیادہ، یعنی 40 سے زائد ادارے موجود ہیں جو اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے