الحمرا رائل ریسٹورنٹ کا افتتاح،حاجی ظفر اقبال دھوتھڑ نے فیتہ کاٹا،کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

IMG_9563

بارسلونا(دوست نیوز)بادالونا میں ایشئین کھانوں کے دلدادہ افراد کے لئے نئے جدید خوبصورت ماحول میں دیسی کھانوں کے مزیدار ذائقوں کے ساتھ نیا اضافہ ہوگیا ہے۔

الحمرا رائل ریسٹورنٹ کا افتتاح معروف سماجی شخصیت (والد محترم دھوتھڑ برادران)حاجی ظفر اقبال نے اپنے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر کیا۔

الحمرا رائل ریسٹورنٹ چوھدری ذہین انجم گجر،چوھدری اعجاز احمد،چوھدری شاہد اقبال، چوھدری حمزہ مشتاق ،ڈاکٹر نعیم شہزاد برادران کا بارسلونا بادالونا کے کسٹمرز کے لیے خوبصورت تحفہ۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت چوہدری پرویز نے حاصل کی۔مسجد الرضوان کے خطیب وامام نے دعا کرائی۔جبکہ نظامت کے فرائض چوہدری شہبقز کھٹانہ نے سر انجام دئیے

 افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں چوھدری عدنان دھوتھڑ  اور چوھدری نعمان عدیل دھوتھڑ ،چوہدری ابرار احمد دھدرا،چوہدری علی رضا مہر،چوہدری شہباز احمد کھٹانہ،چوہدری عاصم گوندل،چوہدری ظفر حسین کھٹانہ،محمد رزاق کھوکھراور دیگر احباب نے نئے ریسٹورنٹ کے افتتاح کی مبارک باد دی اور کاروبار میں خیر وبرکت کی دعا کی۔

چوھدری ذہین انجم گجر،چوھدری اعجاز احمد،چوھدری شاہد اقبال، چوھدری حمزہ مشتاق نے تمام آنے والے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔

الحمرا رائل ریسٹورنٹ فیملی کے لئے پردہ کا انتظام 

دیسی کھانوں میں اپنے نام کی طرح بہترین ذائقوں کا حامل،130افرادکے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔الحمرا رائل کا ایڈریس اور رابطہ نمبر

Paseo de la Salut 85, Badalona,Metro la salut (L10)

632660026 فون

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے