محمد سلیمان گوندل کی جانب سے چوہدری امانت حسین مہر کے اعزاز میں ستائشی تقریب کا انعقاد

IMG_9475

بارسلونا(دوست نیوز)حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کے لئے دی جانے خدمات پر معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں قریبی دوست بھائی محمد سلیمان گوندل نے بیسوس مار بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ پر ایک ستائشی تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت چوہدری سجاد گوندل،چوہدری اشفاق باغانوالہ اور نامور ثنا خوان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم محمد شوکت اویسی نے حاصل کی،جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض طاہررفیع نے سرانجام دئیے۔

چوہدری امانت حسین مہر کے والد محترم چوہدری کرامت حسین مہر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

Screenshot

میزبان محمد سلیمان گوندل نے اظہار خیا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری امانت حسین مہر تمغہ امتیاز کے حق دار ہیں ،انہوں نے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کی خدمت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری آواز پر آج کی تقریب میں شریک ہوئے

چوہدری امانت حسین مہر نے اپنے میزبان محمد سلیمان گوندل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد سلیمان گوندل میرے بڑے بھائی ہیں ،کوئی ایسا میدان نہیں یہاں میں نے آواز دی ہو اور سلیمان گوندل پیچھے رہے ہوں ۔اور میں نے بھی ہمیشہ عزت کی ہے۔چوہدری امانت حسین مہر نے عزت افزائی پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں،مہر فرحان اختر،چوہدری محمد عرفان ،سجاد بٹ،سجاد حیدر گوندل، علی رشید بٹ،محمد یوسف،محمد عظیم،ارسلان مہر،چوہدری شعیب ورک،چوہدری سلامت حسین مہر،سید ذوالقرنین شاہ،مبین رشید،یاسر گجر،چوہدری یاسر ریحانیہ،عمران فردوس اور دیگر نے شرکت کی 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے