کزلجی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹو

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں امن و امان اور اسٹریٹ کرائم کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، چھینا جھپٹی کے واقعات میں عوام کا قتل ناقابلِ برداشت ہے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل یا زخمی ہونے کے واقعات کی تفتیش ماہر افسر کو دی جائے، موقع واردات پر ایس ایچ اوز اور آئی اوز بروقت پہنچیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرائم سین یونٹ بھی تمام تر شواہد کو محفوظ بنائے گا، اسپیشل آئی اوز اور انویسٹی گیشن افسران کی فہرستیں ایس ایس پیز کو دے دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے