حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا جانے کے بعد چوہدری امانت حسین مہربارسلونا پہنچ گئے،پرتپاک استقبال اور گرینڈ عشائیہ تقریب
بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا جانے کے بعدمعروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر اپنے والد محترم چوہدری کرامت حسین مہر کے ہمراہ بارسلونا پہنچ گئے.

بارسلونا ائیر پورٹ پر قریبی عزیز اور دوست احباب نے پھولوں کی مالا اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں معروف بزنس مین شخصیات چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ ،چوہدری شعیب ورک اور چوہدری بلال باسط کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ پر خوشی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.جس میں مہمان خصوصی قونصل جنرل مراد علی وزیر اور خصوصی آمد ویلفئیر قونصلر چوہدری سالک گوندل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت محمد زبیر نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے سرانجام دئیے۔
تقریب میں پاکستان اور اسپین کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں ہال میں موجود تمام افراد احتراماً کھڑے رہے۔

چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ ،چوہدری شعیب ورک اور چوہدری بلال باسط نے قونصل جنرل مراد علی وزیر کے ہمراہ پنجاب کی شان اور عزت پگ پہنائی۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے چوہدری امانت حسین مہر کو ایوان صدر پاکستان کے بعد یادداشت کے طور پر بارسلونا میں بھی تمغہ امتیاز سے نوازا اس موقع پر ان کے ہمراہ ویلفئیر قونصلر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر،ویلفئیر قونصلر چوہدری سالک حسین نے چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری کرامت حسین مہر،چوہدری سلامت حسین مہر،چوہدری شجاع امانت حسین مہر،چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ ،چوہدری شعیب ورک، چوہدری بلال باسط اوردیگر دوست احباب کے ہمراہ کیک کاٹا۔

تقریب سے قونصل جنرل مراد علی وزیر،چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری اشفاق باغانوالہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
چوہدری امانت حسین مہر کے تقریب میں پہنچنے پر دوستوں کی جانب سےڈھول کی تھاپ اور پنجابی رقص کے ساتھ پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا،دوستوں نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔

معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہرکو معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد گوندل اور چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں،محمد سلیمان گوندل،سجاد گوندل،ندیم گوندل،سجاد بٹ،علی رشید بٹ،مہر فرحان اختر ،چوہدری شہباز کھٹانہ،چوہدری ظفر حسین کھٹانہ،چوہدری عاصم گوندل،چوہدری رضوان احسن گوندل،پروفیسر طاہر عظیم،چوہدری یاسر ریحانیہ،چوہدری عرفان گوڑھا جٹاں،عمران فردوس،راجہ شفیق الرحمن،راجہ بشارت علی،چوہدری ناصر محمود سہنہ،چوہدری سلطان رانجھا،راجہ ضیاء صدیق،مظہر حسین راجہ،چوہدری ایاز مٹھانہ چک،حاجی راجہ اسد حسین،راجہ ساجدمحمود،راجہ مشرف،میاں مدثر پوہلہ،محمد اقبال دلاانوالہ،محمد اقبال چوہدری،اسد قادری،غضنفر علی، نے گلے مل کر ایوارڈ ملنے کی دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
