بارسلونا میٹرو کی تین لائنیں آئندہ مہینوں میں بند رہیں گی: متاثرہ اسٹیشنز اور متبادل راستے

IMG_4370

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میٹرو کو آنے والے مہینوں میں کچھ اسٹیشنوں پر بندشوں کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ متعدد لائنوں پر بہتری کے لئے کام کیے جا رہے ہیں۔ یہاں ہم ان متاثرہ لائنوں، اسٹیشنز اور دستیاب متبادل سفری سہولتوں کی تفصیلات فراہم کر رہے ہیں۔

L4 لائن پر بندشیں: ایسٹر اور گرمیوں میں

L4 لائن میں دو اہم ادوار کے دوران سروس معطل رہے گی:

ایسٹر (اپریل 2025):میٹرو نمبر 4 ایسٹر اور گرمیوں میں ترینیتات نووا ( Trinitat Nova)اور یوکمایور(Llucmajor)کے درمیان سروس ایک ہفتے کے لیے معطل رہے گی۔ اس دوران Maragall اور Via Júlia اسٹیشنز کی تزئین و آرائش اور پٹریوں کی مرمت کی جائے گی۔

• جولائی اور اگست 2025:

مرمت کا کام بڑھایا جائے گا اور سروس Trinitat Nova سے Joanic تک معطل رہے گی۔ اگرچہ حتمی تاریخوں کا اعلان ہونا باقی ہے، لیکن اس دوران پٹریوں کی مکمل مرمت کی جائے گی تاکہ سروس کی حفاظت اور کارکردگی کو طویل مدتی بنیادوں پر بہتر بنایا جا سکے۔

L11 لائن پر اثرات

L4 پر جاری کام کے باعث L11 لائن بھی متاثر ہو گی:

• جولائی اور اگست 2025:میں میٹرو لائن نمبر گیارہ11

Casa de l’Aigua اور Trinitat Nova کے درمیان سروس معطل رہے گی۔ تاہم، Casa de l’Aigua اور Can Cuiàs کے درمیان سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

لائن نمبر 2 پر بھی ایسٹر کے دوران سروس میں رکاوٹ آئے گی:

• اپریل 2025 کے وسط میں:

Gorg سے Verneda تک سروس 10 دنوں کے لیے معطل رہے گی، جس سے مندرجہ ذیل اسٹیشنز متاثر ہوں گے:

• Gorg

• Sant Roc

• Artigues-Sant Adrià

• Verneda

بارسلونا میٹرو L2 پر کام کا مقصد زیرِ زمین پانی کی وجہ سے ہونے والے مسائل کو حل کرنا ہے۔ Besòs دریا کے ڈیلٹا کے قریب ہونے کی وجہ سے کنکریٹ کی ساخت متاثر ہوئی ہے، جس سے پٹریوں کی فکسنگ اور ڈرینج سسٹم خراب ہو چکے ہیں۔

• L2 کی مرمت پر 2.1 ملین یورو لاگت آئے گی۔

• L4 اور L11 کی پٹریوں کی مرمت پر 15.8 ملین یورو خرچ کیے جائیں گے۔

متاثرہ مسافروں کے لیے متبادل سفری سہولتیں

Transports Metropolitans de Barcelona (TMB) نے مسافروں کی سہولت کے لیے درج ذیل اقدامات کا اعلان کیا ہے:

• خصوصی شٹل بسیں:

متاثرہ اسٹیشنوں کے درمیان خصوصی بس سروس فراہم کی جائے گی تاکہ مسافروں کو قریبی مقامات تک پہنچایا جا سکے۔مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دیگر میٹرو لائنز اور مقامی ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور اپنی سفری منصوبہ بندی پہلے سے کریں۔

TMB کے آفیشل چینلز کے ذریعے تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں اور ان بندشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفری منصوبہ بندی کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے