صدر ایردوان کا دورہ، ہسپانوی ذرائع ابلاغ کی، سرخیوں میں

مشرقی یورپ اور افریقہ میں ترکیہ کے اثر و نفوذ کی وجہ سے یہ دورہ اسپین کے لئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے: روزنامہ 20 منٹس
صدر ایردوان کا دورہ، ہسپانوی ذرائع ابلاغ کی، سرخیوں میں
اسپین ذرائع ابلاغ نے، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ اسپین کو، اپنے صفحات پر وسیع جگہ دی ہے۔
اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آرٹی وی ای’ نے صدر ایردوان اور وزیر اعظم پیدرو سانچز کے ایجنڈے کے موضوعات، غزّہ اور میڈریڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے، کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔
روزنامہ الپائس نے دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی تعلقات میں فروغ کے ہدف کو موضوع بنایا ہے۔
‘اے بی سی’ نے صدر ایردوان کے دورہ اسپین سے متعلق خبر میں کہا ہے کہ خاص طور پر اقتصادی موضوعات اور کاروباری شعبے میں مختلف سمجھوتے دوطرفہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
روزنامہ "20 منٹس” نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ اسپین کے بارے میں ایک مقالہ شائع کیا ہے۔
مقالے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ اسپین کے لئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مشرقی یورپ اور افریقہ میں ترکیہ کے اثر و نفوذ کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اسپین ان علاقوں کی طرف رجوع کا ہدف رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے